مسند امام احمد - یحییٰ بن حصین رحمتہ اللہ علیہ کی اپنی دادی سے روایتیں - حدیث نمبر 18235
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ أَنَّ عَبَّادَ بْنَ تَمِيمٍ أَخْبَرَهُ عَنْ عُوَيْمِرِ بْنِ أَشْقَرَ أَنَّهُ ذَبَحَ قَبْلَ أَنْ يَغْدُوَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَّهُ ذَكَرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَمَا فَرَغَ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَعُودَ لِأُضْحِيَّتِهِ
حضرت عویمربن اشقر ؓ کی حدیث
حضرت عویمر بن اشقر ؓ سے مروی ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ سے پہلے قربانی کا جانور ذبح کرلیاجب نبی کریم ﷺ عید کی نماز سے فارغ ہوئے تو انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اس کا تذکرہ کیا، نبی کریم ﷺ نے انہیں دوبارہ قربانی کرنے کا حکم دیا۔
Top