مسند امام احمد - بنو تمیم کے ایک آدمی کی اپنے والد یا چچا سے روایت - حدیث نمبر 7698
حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ وَاقِدٍ سَمِعْتُ نَافِعًا أَنَّ رَجُلًا أَتَى ابْنَ عُمَرَ فَجَعَلَ يُلْقِي إِلَيْهِ الطَّعَامَ فَجَعَلَ يَأْكُلُ أَكْلًا كَثِيرًا فَقَالَ لِنَافِعٍ لَا تُدْخِلَنَّ هَذَا عَلَيَّ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْكَافِرَ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
نافع (رح) کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر ؓ نے ایک مسکین آدمی کو دیکھا انہوں نے اسے قریب بلا کر اس کے آگے کھانا رکھا وہ بہت سا کھانا کھا گیا حضرت ابن عمر ؓ نے یہ دیکھ کر مجھ سے فرمایا آئندہ یہ میرے پاس نہ آئے میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کافر سات آنتوں سے کھاتا ہے۔
Top