جد ابوالاشد اسلمی کی حدیثیں۔
ابواشدد کے دادا کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ نبی ﷺ کے ساتھ سات میں سے سا تو اں فرد تھا نبی ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ اور ہم میں سے ہر آدمی نے ایک ایک درہم جمع کیا سات درہم کے عوض میں ہم نے قربانی کا ایک جانور خریدا پھر ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ یہ تو ہمیں مہنگا ملا ہے نبی ﷺ نے فرمایا سب سے افضل قربانی وہی ہے جو زیادہ مہنگی ہو اور جانور زیادہ صحت مند ہو پھر نبی ﷺ کے حکم پر چار آدمیوں نے اس کی ایک ایک ٹانگ اور دو نے اس کا ایک ایک سینگ پکڑا اور ساتوں نے اسے ذبح کیا اور ہم سب نے اس پر تکبیر کہی۔