متعدد صحابہ کرام ؓ کی مرویات
حضرت جنادہ بن ابی امیہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کے کچھ صحابہ ؓ کی رائے یہ تھی کہ ہجرت کا حکم ختم ہوگیا ہے دوسرے حضرات کی رائے اس سے مختلف تھی چناچہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ! ﷺ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہجرت ختم ہوگئی ہے؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جب تک جہاد باقی ہے ہجرت ختم نہیں ہوسکتی۔