متعدد صحابہ کرام ؓ کی مرویات
ایک صحابی ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ لوگوں نے ماہ رمضان کے ٣٠ ویں دن کا بھی روزہ رکھا ہوا تھا کہ دو دیہاتی آدمی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور شہادت دی کہ کل رات انہوں نے عید کا چاند دیکھا تھا تو نبی کریم ﷺ نے لوگوں کو روزہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔