حضرت ابوقتادہ انصاری ؓ کی مرویات
عبداللہ بن محمد کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت امیر معاویہ ؓ مدینہ منورہ تشریف لائے تو وہاں حضرت ابو قتادہ ؓ سے ملاقات ہوئی؟ وہ کہنے لگے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے تم میرے بعد ترجیحات کا سامنا کرو گے حضرت معاویہ ؓ نے پوچھا کہ پھر نبی کریم ﷺ نے آپ کو اس موقع کے لئے کیا حکم دیا تھا؟ انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ نے ہمیں صبر کرنے کا حکم دیا تھا حضرت معاویہ ؓ نے فرمایا کہ پھر آپ لوگ صبر کریں۔