مسند امام احمد - حضرت معاذ بن جبل (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 26235
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ وَاصِلٍ مَوْلَى أَبِي عُيَيْنَةَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ أَنَّ امْرَأَةً أَخْبَرَتْهَا أَنَّهَا سَمِعَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ يَقُولُ كُتِبَ عَلَيْكُمْ السَّعْيُ فَاسْعَوْا
ایک خاتون صحابیہ کی روایت
ایک خاتون صحابیہ سے مروی ہے کہ نبی صفا مروہ کے درمیان سعی فرما رہے تھے اور اپنے صحابہ سے فرماتے جارہے تھے کہ سعی کر، کیونکہ اللہ نے تم پر سعی کو واجب قرار دیا ہے۔
Top