حضرت معاذ بن جبل ؓ کی مرویات
حضرت معاذ ؓ سے مروی ہے کہ ایک دن نبی کریم ﷺ نے ان کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا اے معاذ! میں تم سے محبت کرتا ہوں حضرت معاذ ؓ نے عرض کیا یا رسول اللہ! ﷺ میرے ماں باپ جناب پر قربان ہوں، میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں، نبی کریم ﷺ نے فرمایا معاذ! میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ کسی فرض نماز کے بعد اس دعاء کو مت چھوڑنا " اے اللہ! اپنے ذکر، شکر اور بہترین عبادت پر میری مدد فرما " حضرت معاذ ؓ نے یہی وصیت اپنے شاگردوں صنابحی سے کی انہوں نے اپنے شاگرد ابو عبدالرحمن ؓ کی اور انہوں نے یہی وصیت اپنے شاگرد عقبہ بن مسلم سے کی۔