مسند امام احمد - حضرت ابوبشیر انصاری (رض) کی حدیثیں - حدیث نمبر 20887
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ حَدَّثَنِي حَبَّانُ بْنُ وَاسِعٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ وَأَبِي بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِهِمْ ذَاتَ يَوْمٍ فَمَرَّتْ امْرَأَةٌ بِالْبَطْحَاءِ فَأَشَارَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَأَخَّرِي فَرَجَعَتْ حَتَّى صَلَّى ثُمَّ مَرَّتْ
حضرت ابوبشیر انصاری ؓ کی حدیثیں
حضرت عبداللہ بن زید ؓ اور ابو بشیر ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ انہیں نماز پڑھانے لگے تو ایک عورت وادی بطحاء میں سے گذری نبی کریم ﷺ نے اشارے سے اسے پیچھے رہنے کا حکم دیا، چناچہ وہ پیچھے چلی گئی اور جب نبی کریم ﷺ نماز سے فارغ ہوگئے تب وہاں سے گذری۔
Top