حضرت خزیمہ بن ثابت ؓ کی مرویات
حضرت خزیمہ بن ثابت ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے خواب میں اپنے آپ کو دیکھا کہ وہ نبی کریم ﷺ کو بوسہ دے رہے ہیں (پیشانی مبارک پر) انہوں نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر یہ خواب بتایا (نبی کریم ﷺ نے فرمایا روح کی ملاقات روح سے نہیں ہوتی) اور نبی کریم ﷺ نے اپنا سران کے آگے جھکا دیا چناچہ انہوں نے اسے بوسہ دے لیا۔