حضرت زید بن ثابت ؓ کی مرویات
حضرت زید بن ثابت ؓ فرماتے ہیں کہ رافع بن خدیج ؓ کی اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے، بخدا! ان سے زیادہ اس حدیث کو میں جانتا ہوں دراصل ایک مرتبہ دو آدمی لڑتے ہوئے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا اگر تمہاری حالت یہی ہونی ہے تو تم زمین کو کرائے پر نہ دیا کرو جس میں سے رافع ؓ نے صرف اتنی بات سن لی کہ زمین کو کرائے پر مت دیا کرو۔