مسند امام احمد - حضرت زید بن ثابت (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 20601
حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ دَخَلَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ عَلَى مُعَاوِيَةَ فَحَدَّثَهُ حَدِيثًا فَأَمَرَ إِنْسَانًا أَنْ يَكْتُبَ فَقَالَ زَيْدٌ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ نَكْتُبَ شَيْئًا مِنْ حَدِيثِهِ فَمَحَاهُ
حضرت زید بن ثابت ؓ کی مرویات
ایک مرتبہ حضرت زید بن ثابت ؓ ملاقات کے لئے حضرت امیر معاویہ ؓ کے پاس گئے تو ان سے کوئی حدیث بیان کی، حضرت امیر معاویہ ؓ نے ایک آدمی کو حکم دیا کہ اسے لکھ لے لیکن حضرت زید ؓ نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ نے اپنی کوئی حدیث بھی لکھنے سے منع فرمایا ہے چناچہ انہوں نے اسے مٹا دیا۔
Top