مسند امام احمد - حضرت ابوذرغفاری (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 20510
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ رَجُلٍ مِنْ ثَقِيفٍ يُقَالُ لَهُ فُلَانُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا مُجِيبٍ قَالَ لَقِيَ أَبُو ذَرٍّ أَبَا هُرَيْرَةَ وَجَعَلَ أُرَاهُ قَالَ قَبِيعَةَ سَيْفِهِ فِضَّةً فَنَهَاهُ وَقَالَ أَبُو ذَرٍّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ إِنْسَانٍ أَوْ قَالَ أَحَدٍ تَرَكَ صَفْرَاءَ أَوْ بَيْضَاءَ إِلَّا كُوِيَ بِهَا
حضرت ابوذرغفاری ؓ کی مرویات
ابو مجیب کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابوذر ؓ اور حضرت ابوہریرہ ؓ کی ملاقات ہوئی حضرت ابوہریرہ ؓ نے اپنی تلوار کا دستہ چاندی کا بنوا رکھا تھا، حضرت ابوذر ؓ نے انہیں اس سے منع کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے جو شخص سونا چاندی اپنے اوپر چھوڑتا ہے اسے اسی کے ساتھ داغا جائے گا۔
Top