وہ روایات جو دیگرمشائخ نے ان سے نقل کی ہیں۔
حضرت ابی بن کعب ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کا یہ معمول مبارک تھا کہ ماہ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف فرماتے تھے ایک سال نبی کریم ﷺ سفر پر تھے اس لئے اعتکاف نہیں کرسکے چناچہ جب اگلا سال آیا تو نبی کریم ﷺ نے بیس دن کا اعتکاف فرمایا۔