وہ حدیث جو حضرت انس ؓ نے ان سے نقل کی ہے۔
حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں حضرت ابی بن کعب ؓ اور حضرت ابو طلحہ ؓ بیٹھے ہوئے تھے ہم نے روٹی اور گوشت کھایا پھر میں نے وضو کے لئے پانی منگوایا تو وہ دونوں حضرات کہنے لگے کہ وضو کیوں کر رہے ہو؟ میں نے کہا کہ اس کھانے کی وجہ سے جو ابھی ہم نے کھایا ہے وہ کہنے لگے کہ کیا تم حلال چیزوں سے وضو کرو گے؟ اس ذات نے اس سے وضو نہیں کیا جو تم سے بہتر تھی۔