وہ حدیثیں جو حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلی ؓ نے ان سے نقل کی ہیں۔
حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلی ؓ سے بحوالہ ابی بن کعب ؓ مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے اس وقت نبی کریم ﷺ بنو اضاءہ کے کنوئیں کے پاس تھے اور کہا اے محمد! ﷺ اللہ تعالیٰ آپ کو حکم دیتا ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت ایک حرف پر کریں۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی اور آہستہ آہستہ بڑھاتے ہوئے سات کے عدد تک پہنچ گئے۔