وہ حدیثیں جو حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلی ؓ نے ان سے نقل کی ہیں۔
حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلی ؓ سے بحوالہ ابی بن کعب ؓ مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے اس وقت نبی کریم ﷺ بنو اضاءہ کے کنوئیں کے پاس تھے اور کہا اے محمد! ﷺ اللہ تعالیٰ آپ کو حکم دیتا ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت سات حروف پر کریں جس حرف کے مطابق تلاوت کریں گے صحیح کریں گے۔