مسند امام احمد - وہ روایات جو حضرت ابوایوب انصاری (رض) نے ان سے نقل کیا ہے۔ - حدیث نمبر 20180
قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ الْمَلِيِّ عَنْ الْمَلِيِّ يَعْنِي بِقَوْلِهِ الْمَلِيِّ عَنْ الْمَلِيِّ أَبَا أَيُّوبَ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الَّذِي يَأْتِي أَهْلَهُ ثُمَّ لَا يُنْزِلُ يَغْسِلُ ذَكَرَهُ وَيَتَوَضَّأُ قَالَ عَبْد اللَّهِ قَالَ أَبِي الْمَلِيُّ عَنْ الْمَلِيِّ ثِقَةٌ عَنْ ثِقَةٍ
وہ روایات جو حضرت ابوایوب انصاری ؓ نے ان سے نقل کیا ہے۔
حضرت ابو ایوب انصاری ؓ سے مروی ہے کہ حضرت ابی بن کعب ؓ نے ان سے یہ حدیث بیان کی ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا اگر کوئی آدمی اپنی بیوی سے مجامعت کرے اور اسے انزال نہ ہو تو کیا حکم ہے؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا شرمگاہ کو دھولے اور وضو کر کے نماز پڑھ لے۔
Top