مسند امام احمد - ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 25056
مسنگ
موضوع موجود نہیں
حضرت عمرو بن تغلب ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا علامات قیامت میں یہ بات بھی شامل ہے کہ مال و دولت خوب پھیل اور بڑھ جائے گا قلم کا ظہور ہوگا اور تجارت خوب وسیع ہوجائے گی عمرو ؓ کہتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی خریدوفروخت کرے گا تو کہے گا کہ پہلے میں بنو فلاں کے تاجروں سے مشورہ کرلوں اور ایک بڑے محلے میں کاتب کو تلاش کیا جائے گا لیکن وہ نہیں ملے گا۔
Top