مسند امام احمد - حضرت عبداللہ بن ابی حبیبہ (رض) کی حدیثیں - حدیث نمبر 16533
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ ضَمْضَمِ بْنِ زُرْعَةَ عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ كَانَ عُتْبَةُ يَقُولُ عِرْبَاضٌ خَيْرٌ مِنِّي وَعِرْبَاضٌ يَقُولُ عُتْبَةُ خَيْرٌ مِنِّي سَبَقَنِي إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَنَةٍ
حضرت عتبہ بن عبدسلمی ؓ کی حدیثیں
حضرت عتبہ ؓ فرماتے تھے کہ عرباض ؓ مجھ سے بہتر ہیں اور حضرت عرباض ؓ فرماتے تھے کہ عتبہ مجھ سے بہتر ہیں یہ مجھ سے ایک سال پہلے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے۔
Top