نبی ﷺ کے ایک خادم کی روایت
نبی ﷺ کے ایک خادم جنہوں نے آٹھ سال تک نبی ﷺ کی خدمت کی سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کے سامنے جب کھانے کو پیش کیا جاتا تو آپ بسم اللہ کہہ کر شروع فرماتے تھے اور جب کھانے سے فارغ ہوتے تو یہ دعاء پڑھتے کہ اے اللہ! تو نے کھلایا پلایا، غناء اور روزی عطاء فرمائی، تو نے ہدایت اور زندگانی عطاء فرمائی تیری بخششوں پر تیری تعریف ہے۔