حضرت ابوعبدالرحمن سفینہ ؓ کی حدیثیں جو نبی کریم ﷺ کے آزاد کردہ غلام ہیں۔
حضرت سفینہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت علی ؓ کے یہاں ایک آدمی مہمان بن کر آیا انہوں نے اس کے لئے کھانا تیار کیا تو حضرت فاطمہ ؓ کہنے لگیں کہ اگر ہم نبی کریم ﷺ کو بلا لیتے تو وہ بھی ہمارے ساتھ کھانا کھالیتے، چناچہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو بلا بھیجا نبی کریم ﷺ تشریف لے آئے نبی کریم ﷺ نے جب دروازے کے کو اڑوں کو پکڑا تو دیکھا کہ گھر کے ایک کونے میں ایک پردہ لٹک رہا ہے نبی کریم ﷺ اسے دیکھتے ہی واپس چلے گئے حضرت فاطمہ ؓ نے حضرت علی ؓ سے کہا کہ آپ ان کے پیچھے جائیے اور واپس جانے کی وجہ پوچھئے حضرت علی ؓ پیچھے پیچھے گئے اور کہنے لگے یا رسول اللہ! ﷺ آپ واپس کیوں آگئے؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا میرے لئے یا کسی نبی کے لئے ایسے گھر میں داخل ہونا " جو آراستہ و منقش ہو " مناسب نہیں ہے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔