حضرت ابوعبدالرحمن سفینہ ؓ کی حدیثیں جو نبی کریم ﷺ کے آزاد کردہ غلام ہیں۔
حضرت ام سلمہ ؓ کے ایک آزاد کردہ غلام سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ کسی سفر میں تھا ہم ایک وادی میں پہنچے، میں لوگوں کا سامان اٹھا کر اسے عبور کرنے لگا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا آج تو تم سفینہ (کشتی) کا کام دے رہے ہو۔