حضرت سمرہ بن جندب ؓ کی مرویات
حضرت سمرہ بن جندب ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ کی خدمت میں میں حاضر ہوا نبی نے حجام کو بلایا ہوا تھا وہ اپنے ساتھ سینگ لے کر آگیا اس نے نبی ﷺ کے ساتھ سینگ لگایا اور نشتر سے چیر لگایا اسی اثناء میں فزارہ کا ایک دیہاتی بھی آگیا اس نے کہا یا رسول اللہ آپنے اسے اپنی کھال کاٹنے کی اجازت کیوں دیدی نبی ﷺ نے فرمایا اسے حجم کہتے ہیں کا سب سے بہتر طریقہ ہے۔