حضرت ابوموسیٰ اشعری ؓ کی مرویات
ابو عائشہ (رح) " جو حضرت ابوہریرہ ؓ کے ہم نشین تھے " کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ سعید بن عاص نے حضرت ابوموسیٰ اشعری ؓ اور حضرت حذیفہ بن یمان ؓ کو بلایا اور پوچھا کہ نبی کریم ﷺ عیدالفطر اور عیدالاضحی میں کتنی تکبیرات کہتے تھے؟ حضرت ابوموسیٰ ؓ نے فرمایا جس طرح جنازے پر چار تکبیرات کہتے تھے عیدین میں بھی چار تکبیرات کہتے تھے، حضرت حذیفہ ؓ نے ان کی تصدیق کی ابوعائشہ (رح) کہتے ہیں کہ میں اب تک ان کی ہی بات نہیں بھولا کہ " نماز جنازہ کی تکبیرات کی طرح " یاد رہے کہ ابو عائشہ (رح) اس وقت سعید بن عاص کے پاس موجود تھے۔