مسند امام احمد - حضرت سوید بن قیس (رض) کی حدیثیں - حدیث نمبر 18315
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ جَلَبْتُ أَنَا وَمَخْرَمَةُ الْعَبْدِيُّ ثِيَابًا مِنْ هَجَرَ قَالَ فَأَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَاوَمَنَا فِي سَرَاوِيلَ وَعِنْدَنَا وَزَّانُونَ يَزِنُونَ بِالْأَجْرِ فَقَالَ لِلْوَزَّانِ زِنْ وَأَرْجِحْ
حضرت سوید بن قیس ؓ کی حدیثیں
حضرت سوید بن قیس ؓ سے مروی ہے کہ میں نے اور مخرفہ عبدی نے مل کر " ہجر " نامی علاقے سے کپڑے منگوائے ہم لوگ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی کریم ﷺ نے ایک شلوار کے بارے میں ہم سے بھاؤ تاؤ کیا اس وقت ہمارے یہاں کچھ لوگ پیسے تولنے والے ہوتے تھے جو تول کر پیسے دیتے تھے نبی کریم ﷺ نے تولنے والے سے فرمایا کہ انہیں پیسے تول کردے دو اور جھکتا ہوا تولنا۔
Top