حضرت سنان بن سنہ ؓ کی حدیث
حرملہ بن عمرو کہتے ہیں کہ میں نے حجۃ الوداع کے موقع پر اپنے چچا حضرت سنان بن سنہ ؓ کے پیچھے بیٹھ کر شرکت کی تھی جب ہم نے میدان عرفات میں وقوف کیا تو میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے اپنی انگلی دوسری پر رکھی ہوئی ہے میں نے چچا سے پوچھا کہ نبی کریم ﷺ کیا فرما رہے ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ نبی کریم ﷺ فرما رہے ہیں کہ جمرات کو ٹھیکری کی کنکریاں مارنایا اس جیسی کنکریاں مارنا۔