حضرت عبداللہ بن ابی حبیبہ ؓ کی حدیثیں
حضرت عبداللہ بن عبدالرحمن ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ ہمارے یہاں تشریف لائے اور بنو عبدالاشہل کی مسجد میں ہمیں نماز پڑھائی میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا ہے کہ جب آپ ﷺ سجدے میں گئے تو اپنے ہاتھ کپڑے (چادر) کے اندر کرلیے۔