مسند امام احمد - حضرت عماربن یاسر (رض) کی حدیثیں - حدیث نمبر 18130
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْبُخْتُرِيِّ أَنَّ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ أُتِيَ بِشَرْبَةِ لَبَنٍ فَضَحِكَ قَالَ فَقَالَ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ آخِرَ شَرَابٍ أَشْرَبُهُ لَبَنٌ حَتَّى أَمُوتَ
حضرت عماربن یاسر ؓ کی حدیثیں
ابوالبختری (رح) کہتے ہیں کہ جنگ صفین کے موقع پر حضرت عمار بن یاسر ؓ نے فرمایا میرے پاس دودھ کا پیالہ لاؤ کیونکہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا تھا دنیا میں سب سے آخری گھونٹ جو تم پیوگے وہ دودھ کا گھونٹ ہوگا۔
Top