مسند امام احمد - حضرت ربیع بنت معوذ بن عفراء کی حدیثیں - حدیث نمبر 25823
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ يَعْنِي ابْنَ مُهَاجِرٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ حُرَيْثٍ أَخٍ لِعَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ بَاعَ دَارًا أَوْ عَقَارًا فَلَمْ يَجْعَلْ ثَمَنَهَا فِي مِثْلِهِ كَانَ قَمِنًا أَنْ لَا يُبَارَكَ لَهُ فِيهِ
حضرت سعید بن حریث ؓ کی حدیث
حضرت سعید بن حریث ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص مکان یا جائیداد بیچے اور اس کی قیمت کو اس جیسی چیز میں نہ لگائے تو وہ اس بات کا حقدار ہے کہ ان پیسوں میں اس کے لئے برکت نہ رکھی جائے۔
Top