مسند امام احمد - حضرت سلیمان بن صرد (رض) اور خالد بن عرفطہ (رض) کی اجتماعی حدیثیں - حدیث نمبر 1433
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ مَوْلَى الْأَسْوَدِ بْنِ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الرُّطَبِ بِالتَّمْرِ فَقَالَ أَلَيْسَ يَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ قَالُوا بَلَى فَكَرِهَهُ
حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ
حضرت سعد ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ کسی نے نبی ﷺ سے پوچھا کیا تر کھجور کو خشک کھجور کے بدلے بیچناجائز ہے؟ نبی ﷺ نے فرمایا کیا ایسا نہیں ہے کہ تر کھجور خشک ہونے کے بعد کم رہ جاتی ہے؟ لوگوں نے عرض کیا ایسا ہی ہے، اس پر نبی ﷺ نے اسے ناپسندیدہ قرار دیا۔
Top