حضرت یعلی بن امیہ ؓ کی حدیثیں
حضرت یعلی ؓ سے مروی ہے کہ فتح مکہ کے دن میں اور میرے والد نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! ﷺ میرے والد سے ہجرت پر بیعت لے لیجئے، نبی ﷺ نے فرمایا میں ان سے جہاد پر بیعت لیتا ہوں، کیونکہ ہجرت کی فرضیت ختم ہوگئی۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔