حضرت یعلی بن امیہ ؓ کی حدیثیں
حضرت یعلی ؓ سے مروی ہے کہ ہم لوگ غزوہ تبوک میں نبی ﷺ کے ساتھ روانہ ہوئے، راستے میں میرے مزدور (کرایہ دار) کی ایک آدمی سے لڑائی ہوگئی، اس نے اس کا ہاتھ اپنے منہ میں لے کر کاٹ لیا، اس نے جو اپنے ہاتھ کو کھینچا تو اس کا دانت ٹوٹ کر گرگیا، وہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، نبی ﷺ نے اس کا دعوی باطل قرار دیتے ہوئے فرمایا تو کیا وہ اپنے ہاتھ کو تمہارے منہ میں ہی رہنے دیتا تاکہ تم اسے سانڈ کی طرح چباتے رہتے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔