مسند امام احمد - حضرت عبداللہ بن بسر مازنی (رض) کی حدیثیں - حدیث نمبر 17015
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بُسْرٍ يُحَدِّثُ أَنَّ أَبَاهُ صَنَعَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا فَدَعَاهُ فَأَجَابَهُ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ طَعَامِهِ قَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُمْ وَارْحَمْهُمْ وَبَارِكْ لَهُمْ فِيمَا رَزَقْتَهُمْ
حضرت عبداللہ بن بسر مازنی ؓ کی حدیثیں
حضرت عبداللہ بن بسر ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ان کے والد نے نبی ﷺ کے لئے کھانے کا اہتمام کیا اور نبی ﷺ کی دعوت کی، نبی ﷺ نے اسے قبول فرما لیا، جب کھانے سے فارغ ہوئے تو نبی ﷺ نے دعاء فرمائی اے اللہ! ان کی بخشش فرما، ان پر رحم فرما اور ان کے رزق میں برکت عطا فرما۔
Top