مسند امام احمد - حضرت عمربن خارجہ (رض) کی حدیثیں - حدیث نمبر 16295
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ شُعْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي قَتَادَةُ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ حَجَّ ابْنُ عَبَّاسٍ وَمُعَاوِيَةُ فَجَعَلَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَسْتَلِمُ الْأَرْكَانَ كُلَّهَا فَقَالَ مُعَاوِيَةُ إِنَّمَا اسْتَلَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ الْيَمَانِيَّيْنِ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لَيْسَ مِنْ أَرْكَانِهِ مَهْجُورٌ
حضرت امیر معاویہ ؓ کی مرویات
ابوالطفیل (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت معاویہ ؓ اور ابن عباس ؓ حرم مکی میں آئے، حضرت ابن عباس ؓ نے طواف کیا تو خانہ کعبہ کے سارے کونوں کا استلام کیا، حضرت معاویہ ؓ نے ان سے فرمایا کہ نبی ﷺ نے تو صرف دو کونوں کا استلام کیا ہے؟ حضرت ابن عباس ؓ نے جواب دیا کہ خانہ کعبہ کا کوئی کونا بھی متروک نہیں ہے۔
Top