حضرت حنظلہ کاتب اسدی ؓ کی حدیثیں
حضرت حنطلہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی ﷺ کے ساتھ کسی غزوے کے لئے روانہ ہوئے، ہمارا گذر مقدمۃ الجیش کے ہاتھوں مرنے والی ایک عورت پر ہوا، لوگ وہاں جمع تھے، لوگوں نے نبی ﷺ کے لئے راستہ چھوڑ دیا، نبی ﷺ اس کی لاش کے پاس پہنچ کر رک گئے اور فرمایا یہ تو لڑائی میں شریک نہیں ہوگی، پھر ایک صحابی ؓ سے فرمایا کہ خالد کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ نبی ﷺ تمہیں حکم دیتے ہیں کہ بچوں اور مزدوروں کو قتل نہ کریں۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔