حضرت خیثمہ بن عبدالرحمن کی اپنے والد سے منقول حدیث
خیثمہ سے مروی ہے ان کے والد عبدالرحمن ان کے دادا کے ساتھ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی ﷺ نے میرے دادا سے پوچھا کہ تمہارے بیٹے کا کیا نام ہے؟ انہوں نے بتایا کہ فلاں، فلاں اور عبدالعزی نبی ﷺ نے فرمایا وہ عبدالرحمن ہے پھر فرمایا کہ سب سے بہترین نام عبداللہ، عبدالرحمن اور حارث ہے۔