مسند امام احمد - حضرت ایمن بن خریم (رض) کی حدیث - حدیث نمبر 17352
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْجَيْشَانِيِّ عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ فَيْرُوزَ أَنَّ أَبَاهُ فَيْرُوزًا أَدْرَكَهُ الْإِسْلَامُ وَتَحْتَهُ أُخْتَانِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَلِّقْ أَيَّهُمَا شِئْتَ و قَالَ يَحْيَى مَرَّةً حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ وَهْبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمَعَافِرِيِّ عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ فَيْرُوزَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ أَدْرَكَ الْإِسْلَامَ
حضرت فیروز دیلمی ؓ
ضحاک بن فیروز کہتے ہیں کہ ان کے والد فیروز ؓ نے جب اسلام قبول کیا تو ان کے نکاح میں دو بہنیں تھیں، نبی ﷺ نے ان سے فرمایا کہ ان میں سے کسی ایک کو جسے تم چاہو طلاق دے دو۔ ضحاک بن فیروز ؓ کہتے ہیں کہ ان کے والد نے اسلام کا زمانہ پایا ہے۔
Top