مسند امام احمد - حضرت عبداللہ بن سائب کی حدیثیں۔ - حدیث نمبر 14851
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ بْنُ أَبِي الْوَضَّاحِ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي قَبْلَ الظُّهْرِ بَعْدَ الزَّوَالِ أَرْبَعًا وَيَقُولُ إِنَّ أَبْوَابَ السَّمَاءِ تُفْتَحُ فَأُحِبُّ أَنْ أُقَدِّمَ فِيهَا عَمَلًا صَالِحًا
حضرت عبداللہ بن سائب کی حدیثیں۔
حضرت عبداللہ بن سائب ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ زوال کے بعد اور ظہر کی نماز سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے تھے اور فرماتے تھے کہ اس وقت آسمان کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اس لئے میں چاہتا ہوں کہ اس وقت کوئی نیک عمل آگے بھیجوں۔
Top