مسند امام احمد - حضرت عبداللہ بن سائب کی حدیثیں۔ - حدیث نمبر 14848
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ الْمَخْزُومِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ افْتَتَحَ الصَّلَاةَ يَوْمَ الْفَتْحِ فِي الْفَجْرِ فَقَرَأَ بِسُورَةِ الْمُؤْمِنِينَ فَلَمَّا بَلَغَ ذِكْرَ مُوسَى وَهَارُونَ أَصَابَتْهُ سَعْلَةٌ فَرَكَعَ
حضرت عبداللہ بن سائب کی حدیثیں۔
حضرت عبداللہ بن سائب ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فتح مکہ کے دن نماز فجر شروع کی تو اس میں سورت مومنون کی تلاوت فرمائی لیکن جب حضرت موسیٰ اور ہارون کے تذکرے پر پہنچے تو آپ کو کھانسی ہونے لگی اس لئے آپ نے قرأت کو مختصر کر کے رکوع فرمالیا۔
Top