مسند امام احمد - حضرت ابوجہیم بن حارث بن صمہ (رض) کی حدیثیں - حدیث نمبر 10328
حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ بْنَ سَعْدٍ يَقُولُ أَشْهَدُ عَلَى سُفْيَانَ أَنِّي سَأَلْتُهُ أَوْ سُئِلَ عَنْ النَّبِيذِ فَقَالَ كُلْ تَمْرًا وَاشْرَبْ مَاءً يَصِيرُ فِي بَطْنِكَ نَبِيذًا
صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
ابراہیم بن سعدرحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ حضرت سفیان ثوری (رح) کے متعلق شہادت دیتا ہوں کہ میں نے یا کسی اور نے ان سے نبیذ کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کھجوریں کھا کر اوپر سے پانی پی لے پیٹ میں جا کر وہ خود ہی نبیذ بن جائے گی۔
Top