حضرت ابوالاحوص کی اپنے والد سے روایت
حضرت ابوالاحوص ؓ کے والد سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے مجھے پراگندہ حال میں دیکھا تو پوچھا کہ کیا تمہارے پاس کچھ مال و دولت ہے؟ میں نے عرض کیا جی ہاں! نبی ﷺ نے فرمایا کس قسم کا مال ہے؟ میں نے عرض کیا کہ اللہ نے مجھے ہر قسم کا مال مثلا بکریاں اور اونٹ وغیرہ عطاء فرما رکھے ہیں، نبی ﷺ نے فرمایا پھر اللہ کی نعمتوں اور عزتوں کا اثر تم پر نظر آنا چاہیے چناچہ شام کو میں نبی ﷺ کی خدمت میں حلہ پہن کر حاضر ہوا۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔