حضرت عمارہ بن رویبہ ؓ کی حدیثیں
حضرت عمارہ بن رویبہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے جمعہ کے دن (دوران خطبہ) بشر بن مروان کو (دعاء کے لئے) ہاتھ اٹھائے ہوئے دیکھا تو فرمایا کہ میں نے نبی ﷺ کو دیکھا ہے کہ آپ ﷺ صرف اس طرح کرتے تھے یہ کہہ کر انہوں نے اپنی شہادت والی انگلی سے اشارہ کیا۔