مسند امام احمد - حضرت مقدام بن معدیکرب (رض) کی حدیثیں - حدیث نمبر 16571
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ كَانَتْ لِمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ جَارِيَةٌ تَبِيعُ اللَّبَنَ وَيَقْبِضُ الْمِقْدَامُ الثَّمَنَ فَقِيلَ لَهُ سُبْحَانَ اللَّهِ أَتَبِيعُ اللَّبَنَ وَتَقْبِضُ الثَّمَنَ فَقَالَ نَعَمْ وَمَا بَأْسٌ بِذَلِكَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَيَأْتِيَنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ لَا يَنْفَعُ فِيهِ إِلَّا الدِّينَارُ وَالدِّرْهَمُ
حضرت مقدام بن معدیکرب ؓ کی حدیثیں
ابوبکر بن ابی مریم کہتے ہیں کہ حضرت مقدام ؓ کی ایک باندی تھی جو دودھ بیچا کرتی تھی، جو پیسے حاصل ہوتے تھے، وہ حضرت مقدام ؓ لے لیتے تھے، کسی نے ان سے کہا کہ سبحان اللہ! دودھ وہ بیچے اور پیسوں پر آپ قبضہ کرلیں؟ انہوں نے فرمایا ہاں! تو اس میں حرج کیا ہے، میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ لوگوں پر ایک زمانہ ایسا بھی آئے گا دینار اور درہم کے علاوہ کوئی چیز نفع نہیں دے گی۔
Top