حضرت عرباض بن ساریہ ؓ کی مرویات
حضرت عرباض بن ساریہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی ﷺ کے ہاتھ ایک جوان اونٹ فروخت کیا، کچھ عرصے بعد میں قیمت کا تقاضا کرنے کے لئے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ! ﷺ میرے اونٹ کی قیمت ادا کر دیجئے، نبی ﷺ نے فرمایا بہت اچھا، میں تمہیں اس کی قیمت میں چاندی ہی دوں گا، چناچہ نبی ﷺ نے خوب بہترین طریقے سے مجھے اس کی قیمت ادا کردی۔ تھوڑی دیر بعد ایک دیہاتی آیا اور کہنے لگا یا رسول اللہ! ﷺ مجھے میرا اونٹ دے دیجئے، نبی ﷺ نے اسے ایک پکی عمر کا اونٹ دے دیا، اس نے کہا یا رسول اللہ! ﷺ یہ تو میرے اونٹ سے بہت عمدہ ہے؟ نبی ﷺ نے فرمایا لوگوں میں سب سے بہترین وہ ہوتا ہے جو ادائیگی میں سب سے بہترین ہو۔