مسند امام احمد - حضرت عثمان غنی (رض) کے حالات سے متعلق احادیث - حدیث نمبر 512
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا سَالِمٌ أَبُو جُمَيْعٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ وَذَكَرَ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَشِدَّةَ حَيَائِهِ فَقَالَ إِنْ كَانَ لَيَكُونُ فِي الْبَيْتِ وَالْبَابُ عَلَيْهِ مُغْلَقٌ فَمَا يَضَعُ عَنْهُ الثَّوْبَ لِيُفِيضَ عَلَيْهِ الْمَاءَ يَمْنَعُهُ الْحَيَاءُ أَنْ يُقِيمَ صُلْبَهُ
حضرت عثمان غنی ؓ کے حالات سے متعلق احادیث
خواجہ حسن بصری (رح) نے ایک مرتبہ حضرت عثمان غنی ؓ اور ان کی شدت حیاء کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا اگر وہ گھر کے اندر بھی ہوتے تو جب تک دروازہ کو اچھی طرح بند نہ کرلیتے اپنے جسم پر پانی بہانے کے لئے کپڑے نہ اتارتے تھے اور شرم وحیاء ہی انہیں کمر سیدھی کرنے سے مانع ہوتی۔
Top