مسند امام احمد - حضرت ذومخبرحبشی (رض) کی حدیثیں - حدیث نمبر 16226
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْقُدُّوسِ أَبُو الْمُغِيرَةِ قَالَ حَدَّثَنَا حَرِيزٌ يَعْنِي ابْنَ عُثْمَانَ الرَّحَبِيَّ قَالَ حَدَّثَنَا رَاشِدُ بْنُ سَعْدٍ الْمَقْرَائِيُّ عَنْ أَبِي حَيٍّ عَنْ ذِي مِخْمَرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ كَانَ هَذَا الْأَمْرُ فِي حِمْيَرَ فَنَزَعَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مِنْهُمْ فَجَعَلَهُ فِي قُرَيْشٍ وَ سَ يَ عُ و دُ إِ لَ يْ هِ مْ وَكَذَا كَانَ فِي كِتَابِ أَبِي مُقَطَّعًا وَحَيْثُ حَدَّثَنَا بِهِ تَكَلَّمَ عَلَى الِاسْتِوَاءِ
حضرت ذومخبرحبشی ؓ کی حدیثیں
حضرت ذومخمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا پہلے حکومت قبیلہ حمیر کے پاس تھی، پھر اللہ نے ان سے چھین کر اسے قریش میں رکھ دیا اور عنقریب وہ ان ہی کے پاس لوٹ کر آئے گی۔ فائدہ: اس روایت کے آخر میں جو حروف لکھے ہوئے ہیں، ان کا مرکب تلفظ سیعود الیہم بنتا ہے، امام احمد (رح) کے صاحبزادے کہتے ہیں کہ والد صاحب کی کتاب میں یہ حروف اسی طرح لکھے ہوئے تھے، لیکن جب انہوں نے ہم سے یہ حدیث بیان کی تھی تو مکمل تلفظ کے ساتھ بیان کی تھی۔
Top