مسند امام احمد - حضرت ابوغادیہ (رض) کی روایت - حدیث نمبر 16104
قَالَ حَدَّثَنِي الصَّلْتُ بْنُ مَسْعُودٍ الْجَحْدَرِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ قَالَ سَمِعْتُ الْعَاصِ بْنَ عَمْرٍو الطُّفَاوِيَّ قَالَ خَرَجَ أَبُو الْغَادِيَةِ وحَبِيبُ بْنُ الْحَارِثِ وَأُمُّ أَبِي الْعَالِيَةِ مُهَاجِرِينَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَسْلَمُوا فَقَالَتْ الْمَرْأَةُ أَوْصِنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ إِيَّاكِ وَمَا يَسُوءُ الْأُذُنَ
حضرت ابوغادیہ ؓ کی روایت
عاص بن عمرو طفاوی کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ابوغادیہ، حبیب بن حارث اور ام غادیہ نبی ﷺ کی طرف مہاجر بن کر روانہ ہوئے اور وہاں پہنچ کر اسلام قبول کرلیا، اس موقع پر خاتون (ام غادیہ) نے عرض کیا یا رسول اللہ! مجھے کوئی وصیت فرمایئے؟ نبی ﷺ نے فرمایا ایسی باتوں سے بچو جو کانوں کو سننا ناگوار ہوں۔
Top