حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کے دور باسعادت میں بنو عذرہ کا ایک آدمی فوت ہوگیا لوگوں نے اسے راتوں رات ہی قبر میں اتار دیا نبی ﷺ نے معلوم ہونے پر رات کو قبر میں کسی بھی شخص کو اتارنے سے منع فرمادیا تاآنکہ اس کی نماز جنازہ پڑھ لی جائے الاّ یہ کہ مجبوری ہو۔