حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ میرے گھر میں تشریف لائے میں نے اپنی بکری کو ذبح کرنے کے لئے اس کی طرف قدم بڑھائے تو وہ چلانے لگی نبی ﷺ کے کانوں میں اس کی آواز پہنچی تو مجھ سے فرمایا کہ جابر ؓ دودھ دینے والی یا نسل دینے والی بکری کو ذبح نہ کرنا میں نے عرض کیا اے اللہ کے نبی ﷺ یہ تو بکری کا بچہ ہے جسے میں نے کچی پکی کھجوریں اتنی کھلائی ہیں کہ یہ صحت مند ہوگیا ہے۔